ہانگ کانگ مخصوص انتظامی خطہ (HKSAR) کے محکمہ امیگریشن کے سرورق پر خوش آمدید۔
ہانگ کانگ امیگریشن سروس مؤثر امیگریشن(نقل مکانی) کنٹرول اور قوانین کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید برآں، سیاحوں، کاروباری زائرین اور ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے لیے سفر میں آسانی اور سہولت فراہم کرنے پر مساوی زور دیا جاتا ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی اور تجارتی مرکز کے ساتھ ساتھ ایک سیاحتی مرکز کے طور پر بھی ہانگ کانگ کی طاقت برقرار رکھی جا سکے۔ مقامی رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں HKSAR پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات، ویزا اور شناختی کارڈ کا اجرا، شہریت کے معاملات اور پیدائش، اموات اور شادیوں کا اندراج بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں، محکمہ امیگریشن ہانگ کانگ سے باہر مصیبت میں گھرے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو قابل عمل مدد فراہم کرتا، دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف حفاظت کرتا، اور امیگریشن سے متعلق جرائم کو روکتا اور ان کا پتہ لگاتا ہے۔
یہ صفحہ گاہک مرکوز ہے، جو صارفین کو الیکٹرانک سروسز اور ہماری خدمات کے تمام پہلوؤں کے بارے میں ضروری معلومات تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ آپ کو ہمارا نصب العین، مقصداور اقدار، اور ہماری تنظیم اورعہدِ کارکردگی بھی یہی ملیں گے۔
محکمہ امیگریشن قومی سلامتی کے تحفظ کے مقصد کو پورا کرنے اور ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار نبھانےکے لیے وقف ہے۔ اپنے عملے کی بھر پور کوششوں اور عوام کے تعاون سے، ہم دنیا میں مؤثریت اور کارکردگی کے لحاظ سے اولین امیگریشن سروس بننے کے اپنے نصب العین کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمارے سرورق کو معلومات افزا اور مفید پائیں گے۔
جناب کوک جون-فُنگ، بینسن
آئی ڈی ایس ایم
ڈائریکٹر برائے امیگریشن
کنٹرول
نفاذ
انفارمیشن سسٹمز
نظم و نسق اور معاونت
ذاتی دستاویزات
ملک بدری کی جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی
ویزا اور پالیسی
ہمارا نصب العین
ہم دنیا میں مؤثریت اور کارکردگی کے لحاظ سے اولین امیگریشن سروس ہوں گے۔
ہمارا مقصد
ہم قومی سلامتی کا تحفظ اور ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار مندرجہ ذیل کے ذریعے نبھائیں گے:
ہم بغیر کسی تفریق کے معیاری خدمات فراہم کریں گےاور عوام کے ہر فرد کے ساتھ کسی معذوری، جنس، ازدواجی حیثیت، حمل، خاندانی حیثیت، نسل، شہریت اور مذہب سے بالاتر ہو کو عزت، مروت اور شفقت سے پیش آئیں گے۔
ہماری اقدار
حب الوطنی و استقامت
اپنےمادر وطن اور ہانگ کانگ کے لیے اپنی محبت کے ساتھ، ہم قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا فرض ادا کرنے میں ثابت قدم رہیں گے۔ ہم عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ مخصوص انتظامی خطہ کے بنیادی قانون کو برقرار رکھیں گے، ہانگ کانگ مخصوص انتظامی خطہ سے وفاداری نبھائیں گے، اپنے فرائض کے لیے وقف ہوں گے اور ہانگ کانگ مخصوص انتظامی خطہ کی حکومت کو جوابدہ ہوں گے۔
دیانتداری و غیر جانبداری
ہم اپنی پالیسیوں اور طریقہ کار کو غیر جانبداری اور دیانتداری کے ساتھ لاگو کریں گے، اور ہمہ وقت اپنی دیانتداری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں گے۔
تکریم و شفقت
ہم عوام کے ہر فرد کے ساتھ عزت، مروت، تکریم اور شفقت سے پیش آئیں گے۔ ہم ہمدرد، مختلف نقطہ نظر کی قدر کرنے والے اور مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پالیسیوں کے اطلاق میں لوچ دار ہوں گے۔
دیکھ بھال و ہم آہنگی
ہم اپنے عملے کی ضروریات اور ترقی کا خیال رکھنے، مواصلات کو بڑھانے، ہم آہنگی اور اعتماد کو فروغ دینے، اور عوام کی خدمت کے لیے اعلیٰ حوصلے اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹیم بنانے کے لیےخلق مرکوز انتظامیہ کا انتخاب کریں گے۔
مستعدی و شعور
ہم مسلسل بدلتے معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی ماحول کے بارے میں حساس رہیں گے، رجحانات کو ضم کرکے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کاروباری حکمت عملیوں اور کام کے طریقہ کار کو دوبارہ ترتیب دیں گے۔
بہتری و مثال
ہم اپنے کا م میں بہترین کارکردگی کی کوشش جاری رکھیں گے اور دنیا بھر میں دیگر امیگریشن خدمات کے لیے مثالی کرداربننے کی کوشش کریں گے۔
تعارف
ہانگ کانگ کے نوجوانوں کو متنوع نظم و ضبط اور قیادت کی تربیت فراہم کرنے کے لیےمحکمہ امیگریشن نے دسمبر 2013 میں نوجوانوں کا باوردی گروہ بنایا جسے "محکمہ امیگریشن رہبرانِ نوجوان (یوتھ لیڈرز) کور" (IDYL) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تربیتی پروگرام میں قومی تعلیم، امیگریشن کا علم، فُٹ ڈرِل، جسمانی فٹنس، مہم جوئی اور سماجی خدمات شامل ہیں۔ اس کا مقصد اراکین کے قومی تشخص کے احساس کو بڑھانا، ان کی حب الوطنی کو بیدار کرنا، اور ان میں قانون کی پاسداری سے متعلق آگاہی اورذاتی نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد اچھے کردار کو پروان چڑھانا، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سوچ کو فروغ دینا اور اراکین میں معاشرے کی خدمت کرنے کا جوش پیدا کرنا ہے۔
تعمیر وترقی
IDYL کو پہلے "محکمہ امیگریشن رہبرانِ نوجوان" کے نام سے جانا جاتا تھا جس میں سیکنڈری 3 سے 6 کے طلباء بطور رکن تھے۔ 2021 میں، اس گروپ کو باضابطہ طور پر "محکمہ امیگریشن رہبرانِ نوجوان (یوتھ لیڈرز) کور" کا نام دیا گیا اور اس کی رکنیت کو بڑھا کر سیکنڈری 1 سے 2 کے طلباء کو شامل کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ ہو سکے۔
IDYL فی الحال اسکول کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ ہر حصہ لینے والا سیکنڈری اسکول ایک ڈویژن بناتا ہے۔ اسکول کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے، IDYL کے اراکین کے لیے باقاعدہ اور مناسب تربیت اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
2023 میں، پوسٹ سیکنڈری طالب علم ٹیم "IDYL Plus" قائم کی گئی تاکہ اراکین پوسٹ سیکنڈری اداروں میں داخلے کے بعد بھی IDYL کی تربیتی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھ کر اپنے قیمتی تجربے کو شیئر کر سکیں اور نوجوان ممبران کے لیے اہم تربیت میں مدد کر سکیں۔
درخواست
سیکنڈری 1 تا 6 کے طلباء
درخواست کے طریقہ کار سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے برائے مہربانی اسکول کے انچارج اساتذہ سے رجوع کریں۔
پوسٹ سیکنڈری طالب علم ٹیم (IDYL Plus)
سابق اراکین جو اعلی تعلیمی اداروں میں داخل ہیں اور " IDYL Plus" میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، برائے مہربانی ہمیں بذریعہ ای میل youthleaders@immd.gov.hk پر رابطہ کریں۔
بذات خود | پتہ اور کام کے اوقات |
---|---|
معلومات اور رابطہ سیکشن | ,Upper Ground Floor, Administration Tower ,Immigration Headquarters, 61 Po Yap Road Tseung Kwan O, New Territories کام کے اوقات: پیر - جمعہ صبح 8:45 سے شام 4:30 بجے تک ہفتہ صبح 9:00 سے 11:30 بجے تک اتوار اور عام تعطیلات کو بند |
بذریعہ ٹیلی فون (24 گھنٹے ٹیلی فون ہاٹ لائنز) |
|
---|---|
عام استفسارات ہاٹ لائن | 6111 2824 (852) آپ کام کے اوقات کے دوران سوالات کے لیے ہمارے افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں: پیر - جمعہ صبح 8:45 سے شام 5:15 بجے تک ہفتہ صبح 9:00 سے دوپہر 12:00 بجے تک اتوار اور عام تعطیلات کو بند تجاویز برائے استفسارات* سیلف-سروس کال کی ترتیب کا خاکہ* |
بذریعہ ڈاک | |
---|---|
پتہ | ,Immigration Headquarters ,61 Po Yap Road ,Tseung Kwan O New Territories محکمہ اميگریشن کم ادا شدہ ڈاک والی اشیاء موصول نہیں کرے گا ۔ اپنی ڈاک کی اشیاء کی صحیح ترسیل کے لیے، برائے مہربائی ڈاک ارسال کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ کی اشیاء پر پوری ڈاک ادا کی گئی ہے۔ (تفصیلات*) |
بذریعہ فیکس | |
---|---|
عام استفسارات | 7711 2877 (852) |
بذریعہ ای میل | |
---|---|
عام استفسارات | enquiry@immd.gov.hk |
*یہ مواد فقط انگریزی، روایتی چینی اور آسان چینی میں دستیاب ہے۔
خدمت کی فراہمی
سمندری جھکڑ انتباہی سگنل نمبر 8 (یا زیادہ)/"انتہائی شدید حالات"
سیاہ طوفانی بارش کا انتباہی سگنل
سمندری جھکڑ انتباہی سگنل نمبر 8 (یا زیادہ)، یا "انتہائی شدید حالات"، یا سیاہ طوفانی بارش کے انتباہی سگنل کے نفاذ کی صورت میں برائے مہربانی امیگریشن خدمات کی فراہمی سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر ہونے والے عوامی اعلانات پر توجہ دیں۔
شدید موسمی حالات کے وقت خصوصی انتظام سے متعلق پوچھے جانے والے عمومی سوالات*
*یہ مواد فقط انگریزی، روایتی چینی اور آسان چینی میں دستیاب ہے۔